فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نواسہ رسول حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ‘ خاتون جنت سیدہ فاطمة الزہرہ سلام اﷲ علیہا’ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے جگرگوشے حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم ولادت آج پندرہ رمضان المبارک بروز جمعرات کومذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے امام بارگاہوں’ مساجد’ اولیائے کرام کے مزارات اور اہل اسلام کے گھروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔




