بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے دنیا کا پہلا کوئلہ فیول سیل متعارف کرادیا، اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج صفر ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا نیا اور مثر طریقہ تیار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نظام میں کوئلہ بیٹری جیسے ڈھانچے کے اندر رکھ کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، ٹیکنالوجی روایتی دہن کے بغیرکاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج مکمل ختم کرتی ہے۔نیا نظام کوئلے سے توانائی کے بارے میں روایتی تصور کو چیلنج کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق طریقہ اعلیٰ توانائی کارکردگی اور زیرو آلودگی فراہم کرتا ہے، یہ طریقہ کوئلے سے بننے والی بجلی کو بھاری آلودگی کے تصور سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔




