فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سٹی کونسل نمبر 20 معروف سیاسی، سماجی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کر دہ بجٹ 2025-26 عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے حکومت نے متوازن بجٹ پیش کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ بجٹ میں تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے اور کسان، تاجر، صنعتکار، مزدور کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں اصلاحات کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، غربت، مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ، صنعتی و تجارتی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
