لاہور (بیوروچیف) سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے داخلہ مہم کو تیز کرتے ہوئے تمام سکولوں کو مزید طلبہ داخل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 5 مارچ 2026 تک ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا ہدف 3 لاکھ 93 ہزار مقرر کیا گیا تھا، تاہم موجودہ تعداد تقریبا لاکھ 90 ہزار ہے، جو مقررہ ہدف سے کم ہے۔رواں تعلیمی سال کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں مجموعی طور پر 4لاکھ 30 ہزار طلبہ کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔




