بجلی چوری پر مقدمہ درج

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزنگ کے علاقے میں واقع ایک کیفے پر چھاپہ مارا، جہاں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔لیسکو حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کیفے میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کے استعمال کا انکشاف ہوا، جس پر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔یہ آپریشن لیسکو ایکسیئن سول لائنز شجاعت علی کی سربراہی میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں