راجباہ نہروں ،نالوں سے نکالی گئی بھل شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نہروں’راجباہ اور نکاسی آب کے بڑے نالوں سے نکالی گئی بھل اورگار سڑک کنارے پڑی ٹرانسپورٹ کیلئے دشوار ی پیدا کرنے لگی کئی روز قبل نکالی گئی بھل نہ اٹھانے کیوجہ سے خشک ہورہی ہے اور ٹریفک کے گذرنے سے اڑ کر گزرنے والوں کی سانس کے ذریعے امراض پیدا کررہی ہے شہریوں کا انتظامیہ سے فوری بھل اٹھانے کا مطالبہ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کراتے ہوئے صفائی مہم پر زور دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اہم سڑکوں پر پڑی بھل اور ستھرا پنجاب پروگرام کا مذاق اڑا رہی ہے شہر کے مختلف علاقوں میںپڑی بھل اور نالوں سے نکالی جانیوالی گار کو اٹھانا کس کی ذمہ داری ہے؟سرکاری محکموں کے ارباب اختیار عملہ کو احکامات جاری کرنے کے بعد مطمئن ہوجاتے ہیں جبکہ عملہ اپنے افسران کو صحیح صورتحال سے آگاہ نہیں کرتا اور غفلت کا مرتکب ہوتا ہے اگر نہر یا راجباہ سے نکالی گئی بھل اور نالوں سے نکالی جانیوالی گار اسی وقت ٹھکانے لگای دی جائے تو اس سے ایک تو صفائی ستھرائی رہے گی اور بھل کی سوکھی موٹی دوبارہ اڑ کر نہر یا راجباہ میں نہیں جائیگی اسکے علاوہ اڑنے والی گرد سے شہری محفوظ رہ سکیں گے۔کمشنر مریم خان ،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کو صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کیلئے اقدامات کا حکم جاری کرنا چاہیے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کرایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں