فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)المصطفیٰ فائونڈیشن پنجاب کے چیئرمین’فرینڈز الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین رانا محمد نوید خاں،رانا عبدالحمید خاں،رانا عبدالمجید خاں، رانا محمد سعید خاں اور رانا فیصل نوید خاں کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ،مرحوم نہایت درد،نیک سیرت اور درد دل رکھنے والے انسان تھے،مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز بعد از نماز عشاء منصور آباد قبرستان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی،رفاعی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق،نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے حبیب کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین




