ساہیوال میں ڈاکو راج،درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

ساہیوال(بیوروچیف)نقب زن دوکان اور گھروں سے سات لاکھ تین ہزار روپے کی نقدی ، زیورات اور دوموبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ پٹرولنگ پولیس نے ناکہ پر موٹرسائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق نقب زن بنک بازار کمیر دوکاندار نوید حسین کی دوکان سے ایک لاکھ 73ہزا ر روپے کی نقدی، دو موبائل، اوڈھ کالونی جہاز گرائونڈ سے محنت کش خاتون زینب کے گھر سے چار لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی، زیورات، چک 72فور آر میں جاوید کے گھر سیایک لاکھ دس ہزار روپے کا سامان میٹریل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کمیر، سٹی اور نورشاہ نے نوید حسین، زینب اور جاوید کی مدعیت میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔پٹرولنگ پولیس کے حوالدار اللہ یار نے ناکہ پر موٹر سائیکل چور علی رضا رانا کو گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں