7

سحرحیات کے نئے ولاگ پر شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

کراچی (شوبز نیوز) یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر سحر حیات کے نئے وی لاگ نے شوہر کیساتھ علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔نئے وی لاگ میں سحر حیات کو شوہر سمیع رشید کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے، وی لاگ میں سحر حیات صرف اپنی اور بیٹی سے متعلق باتیں کر رہی ہیں۔سحر حیات نے اپنے نئے وی لاگ کو ناصرف اپنا کم بیک بلکہ نئی شروعات بھی قرار دیا ہے۔ایک موقع پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ پہلے بھی سب کچھ میں ہی کر رہی تھی، مگر اب میں وی لاگنگ پر خصوصی وجہ دوں گی، کیوں کہ مجھے سب کچھ خود کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں