قومی کرکٹرز کے بیرون ملک لیگ کھیلنے کے امکانات کم ہو گئے

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹرز کے اگست کے مہینے میں بیرونِ ملک لیگ کھیلنے کے امکانات کم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں 4 ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کام جاری ہے۔ کیریبیئن پریمئیر لیگ 7 اگست سے 20 ستمبر تک شیڈولڈ ہے، متعدد قومی کرکٹرز کو سی پی ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی سے این او سی کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ اگست میں ون ڈے ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، وائٹ بال کرکٹرز کے لیے ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں