8

ماموں کانجن،موٹر سائیکل سوار کی17سالہ نوجوان پر فائرنگ

ماموں کانجن (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی 17سالہ نوجوان پر فائرنگ ، نوجوان کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا،ملزم موقع سے فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 489گ ب میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان علی حیدر ولد احمد علی شدیدزخمی ہوگیا زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سیفرار ہوگئے زخمی نوجوان اپنے ماموں کی شاپ پر کام کرتاتھا قریب بیٹھے دیگر افراد بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں