لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر چاچا کرکٹ نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل اگلے ہفتے لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔چاچا کرکٹ نے پہلی بار 1968-69 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھا تھا۔بعد ازاں وہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مستقل حمایتی کے طور پر مشہور ہوئے۔




