لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی نے ثقلین مشتاق کے سامنے شاداب خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کو اقربا پروری اور پسند نا پسند کی بنیاد پر شامل کرنے کی مثال دے دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ جس ملک میں بنیاد ہی اچھی نہیں ہو گی تو کرکٹ کیسے ترقی کرے گی ہمارے وقت میں انڈر 19 کی سلیکشن کمیٹی ہوتی تھی جو اب نہیں ہے، اصل بنیاد بنتی ہے انڈر 19 سے، دنیا میں 4 دن کی انڈر 19 کھیلی جاتی ہے۔




