فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ اسرائیل کے معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور مسلم امہ کے حکمرا نو ں کی بے بسی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کیخلاف جنگی جرائم جاری ہیں خوراک ادویات بنیادی ضروریات زندگی تک سے نہتے فلسطینی محروم ہیں ۔ بچوں ‘ عورتو ں اور بزرگوں پر بمباری ‘ ہسپتا لو ں ‘ سکولوں اور رہائشی علاقو ں کونشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے لیکن افسوس کہ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کے علمبردار ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔لہذا مسلم امہ حکمران متحد ہو کر اسرائیلی فوج کا منہ توڑ جواب دیں۔
