معروف کھلاڑی ونود کامبلی مالی مشکلات کا شکار

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ونود کامبلی جو کبھی 13 کروڑ روپے کی مالیت رکھتے تھے، آج مالی مشکلات کا شکار ہیں اور بی سی سی آئی کی پنشن پر گزارہ کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کامبلی پچھلے چھ ماہ سے اپنا موبائل فون استعمال نہیں کر رہے کیونکہ وہ اس کی مرمت کے 15 ہزار روپے ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔ونود کامبلی کے پاس ایک آئی فون تھا، لیکن مرمت کی رقم ادا نہ کر پانے پر دکان دار نے ان کا فون ضبط کر لیا۔ یہ خبر ان کی مالی مشکلات کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق ونود کامبلی اس وقت تھانے کے آکریتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں خون کے لوتھڑے اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص کی ہے۔ اگرچہ ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں