پولیو وائرس بچوں کے معاشی نظام کو مفلوج کردیتا ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر عدیل عارف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو ایک وائرل بیماری ہے جوکہ بچوں کے عصابی نظام کو مفلوج کردیتی ہے اور ابھی کی دریافت میں پوری دنیا میں اسکا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اس سے بچاانتہائی آسان اور ممکن ہے ۔اس مہلک بیماری سے بچنے کے دو طریقے ہیں واش کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو دس سیکنڈ تک اچھی طرح صابن سے دھوئیں اور اپنے بچوں کو بھی یہ عادت سکھائیں اور دوسرا پولیو ویکیسن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ویکسین کے بارے میں اکثر لوگوں کی غلط رائے اور افواہیں ہیں کہ یہ ویکیسن بانجھ بن کا سبب بنتی جوکہ بالکل ہی غلط افوا ہے نیشنل کنٹرول لیبارٹری فار بائیولوجیکل کے معائنے میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس ویکسین میں ایسی کوئی بھی چیز شامل نہیں ہے جوکہ بانجھ پن کا سبب بنے۔اور دوسری چیز یہ کہ بعض لوگ اپنے بچوں کو بار بار پولیو ویکیسن لگوانے سے ڈرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں