ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) مسلح ڈا کوؤ ں نے تھا نہ صدر گوجرہ کی حدود میں متعدد افراد کو مال وزر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 164گ ب کا محمد فا روق شہر سے موٹر سا ئیکل پر گا ؤ ں جارہا تھا کہ چک نمبر 156 گ ب پدری کے قریب دو مو ٹر سا ئیکل سوارڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا اسی دورا ن چک نمبر 158 گ ب کا اجمل حسین بھی موٹر سا ئیکل پر آ گیا جسے بھی ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی وموبا ئل فون چھین لیا فرار ہوتے ہوئے محمد فاروق کا موبا ئل قریبی فصلو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ چک نمبر 163 گ ب کے عمر گلزار اور ذیشا ن کو بھی روک کر ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور کا میا ب وارداتو ں کے بعد فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈا کوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں