ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) 61دھروڑ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف ستھرا پنجاب کے دعوے ٹھس،بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا محال،تفصیلات کے مطابق 61دھروڑ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے صاف ستھرا پنجاب کے دعوئوں کا پول کھول دیا بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے کوڑا کرکٹ کے باعث مختلف قسم کی موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہے نجی سکول کے سامنے لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی وجہ سے طلبا و طالبات کا روزانہ کی بنیاد پر وہاں سے گزرنا مجبوری ہے یونین کونسل کی سطح پر صاف ستھرا پنجاب کے ملازمین بھی دور دور تک کہیں نظر نہیں آتے ضلع کونسل انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پنجاب حکومت کے صاف ستھرا پنجاب کے نعرے ٹھس ہو گئے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرنے والے ملازمین کا طلبا و طالبات بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ شاید ہمارے سکول کے سامنے سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کا خاتمہ بھی ممکن ہو جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی سہولیات کو عوام کے دروازے تک پہنچانے کے حکومتی دعوے صرف دعوئوں تک محدود ہیں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے ۔




