فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) ایڈیشنل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد ڈاکٹر عامر نوید کو ایم ایس چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیشن اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر عامر نوید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ڈاکٹر عامر نوید قبل ازیں ایف آئی سی کے ایم ایس بھی تعینات رہے ہیں، عوامی اور شہری حلقوں نے ڈاکٹر عامر نوید کی بطور ایم ایس چلڈرن الائیڈہسپتال تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر نوید ہسپتال کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلائیں گے اور مسائل حل کر کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔
