کمالیہ میں وائلڈ لائف پارک کا ہونا فخر کی بات ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ کمالیہ میں وائلڈ لائف پارک کا ہونا فخر کی بات ہے اور یہ کمالیہ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ فیصل آباد،ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں سب بڑا وائلڈ لائف پارک کمالیہ میں ہے جو کہ علاقہ کی عوام کی سیر وتفریح ایک بہترین ذریعہ ہے جمعہ اور اتوار کی چھٹی کی علاوہ عید کی چھٹیوں اور دیگر تہو اروں پر یہاں پر کافی زیادہ تعداد میں اپنی فیملیز کے ساتھ آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس سے ٹورازم کو بھی فروغ ملتا کیونکہ سیاحت کسی بھی ملک کی اکانومی میں ایک اہم رول ادا کر تی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائلڈ لائف پارک کمالیہ کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں