17

کھیلوں کے سمر کیمپس کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے سمر کیمپس کی فیسوں میں 200فیصد تک اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال سوئمنگ کیمپ کیلئے بچوں کو 15ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی۔ گزشتہ سمر سیزن میں سوئمنگ کیمپ کی فیس 5ہزار روپے تھی۔ سپورٹس بورڈ کے مطابق ٹینس، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، فٹبال، تائیکوانڈو کے سمر کیمپ کی فیس میں 80فیصد اضافہ کیا گیا، باکسنگ، ووشو، آرچری، سکوائش ،کرکٹ کے سمر کیمپ کی فیس میں بھی 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی، اتھلیٹس اور یوگا کے سمر کیمپس میں رجسٹریشن مفت ہوں گے۔ یاد رہے کہ سپورٹس بورڈ نے فیسیں کم نہ کیں توغریب بچے سرکاری سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں