یاسر نواز نے علیزے شاہ کیخلاف بیان پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

کراچی (شوبز نیوز) یاسر نواز نے علیزے شاہ کے خلاف بیان پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔یاسر نواز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار شخصیت ہیں جنہیں اپنی بہترین اداکاری اور ہدایت کاری کے لیے سراہا جاتا ہے۔ بطور اداکار ان کے قابل ذکر ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں دل موم کا دیا، باغی، بکھرے موتی، میرا دل میرا دشمن اور دیگر ہیں۔غیر، شک اور تھوری سی وفا چاہیے بطور ہدایت کار ان کے بہترین پروجیکٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ساتھ ایک مقبول سیٹ کام ڈرامہ نادانیاں بنانے سے بھی شہرت ملی۔ تاسر نواز جلد ہی ٹیلی ویژن اسکرین پر ایک بار پھر بحیثیت اداکار نظر آئیں گے۔حال ہی میں یاسر نواز نے شائستہ لودھی کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں انہوں نے علیزے شاہ کے خلاف اپنے بیان پر کھل کر بات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں