نیو یارک (شوبز نیوز)معروف امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر نے عرب کے جشن منانے کے روایتی انداز زغروطہ کو عجیب کہنے پر معافی مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سبرینا کارپینٹر کو حال ہی میں اپنی کوچیلا پرفارمنس کے دوران عرب کے جشن منانے کے روایتی انداز زغروطہ کوعجیب قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران شرکا میں موجود ان کے ایک عربی مداح نے اپنے روایتی انداز میں خوشی کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے یہاں پر کوئی یوڈیلنگ کر رہا ہے۔سبرینا کارپینٹر نے کہا کہ مجھے یہ بالکل پسند نہیں جس پر عربی مداح نے جواب دیا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔یہ جواب سن کر گلوکارہ نے پوچھا کہ کیا یوڈیلنگ آپ کی ثقافت ہی ۔عربی مداح نے وضاحت کی کہ یہ آواز ہماری ثقافت میں کسی خوشی کے موقع پر جشن منانے کیلئے نکالی جاتی ہے۔




