آئندہ پانچ سالہ سپورٹس پالیسی کا مجوزہ ڈرافٹ تیار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے نئی سپورٹس پالیسی بارے اہم اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات لئے بغیر ہی آئندہ پانچ سالہ سپورٹس پالیسی کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرسفارشات کی توثیق کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا ہے’ کاغذی کاررووائی پوری کرنے کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے متعلقہ اداروں کو ایک خط اور نئی مجوزہ سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ بھی بھجوا دیا ہے۔ اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بیوروکریسی نے حیران کن طور پر خاموشی سے پی ایس بی گورننگ بورڈ کے ذریعے پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے آئین میں کچھ ایسی متنازعہ شقیں شامل کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں