آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI، کنونیئرقائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل FPCCIحافظ فیصل احمددین نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہوں گے، بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔انہوںنے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کے لیے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں