اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کیلئے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 2025-26 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔ذرائع کے مطابق پی اوایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی گئی۔ زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے، درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنیکی تجویز زیرغور ہے۔




