ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا۔جنوبی افریقہ کے بلے باز بیویس کو کئے جانے والے اشارے کو آئی سی سی نے قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اسے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قراردیا ہے، بھارتی بالر ہرشیت رانا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا ک قبول کرلیا ہے۔یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 22 ویں اوور میں ہوا۔




