کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیک کمپنی ایپل نئے فلیگ شپ سمارٹ فون آئی فون 18پرو میکسکے ذریعے ایک بڑا تکنیکی قدم اٹھا لیا، جدید کیمرا ٹیکنالوجی، بہتر بیٹری پرفارمنس اور نئی کنیکٹیویٹی فیچرز کے ساتھ یہ ڈیوائس صارفین کو ایک منفرد تجربہ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے،ایپل نے اس بار اپنی پراڈکٹ لانچ کرنے کی حکمت عملی میں بھی بڑی تبدیلی کی ہے۔آئی فون 18 کو موسم بہار میں متعارف کروایا جائے گا، جبکہ پرو اور پرو میکس ماڈلز روایتی طور پر ستمبر میں لانچ ہوں گے، اس کے علاوہ کمپنی دسمبر میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے وہ فولڈ ایبل مارکیٹ میں داخل ہو جائے گی۔آئی فون 18پرو میکس کا سب سے نمایاں فیچر اس کا جدید کیمرا سسٹم ہوگا، اس میں ویری ایبل اپرچر متوقع ہے جو کم روشنی میں بہتر کارکردگی اور ڈیپتھ کنٹرول فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ 42 میگا پکسل فرنٹ کیمرا سیلفیز اور ویڈیو کالز کو مزید واضح بنائے گا، جبکہ پیریسکوپ زوم لینس کے ذریعے 10 ایکس آپٹیکل زوم ممکن ہو سکے گا۔ایپل نے ڈیزائن میں بھی باریک لیکن موثر تبدیلیاں متوقع ہیں، ڈائنامک آئی لینڈ کو مزید چھوٹا کیا جائے گا تاکہ سکرین زیادہ کشادہ محسوس ہو۔ پتلے بیزلز کے ساتھ فون کو جدید اور سٹائلش لک ہو گی۔




