آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگیاں بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ پانچ برس کے دوران آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13ہزار 397 ارب روپے ادا کیے گئے،جو بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ بنے۔بجلی کے بھاری بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیزکوکی جانیوالی بھاری ادائیگیاں قراردی گئیں ہیں،اعدادو شمارکے مطابق بجلی کے فی یونٹ وصول کی جانیوالی رقم کا تقریبا 70 فیصد حصہ آئی پی پیزکو ادا کیا جاتا ہے،یہی بوجھ صارفین کے مہنگے بجلی بلوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13ہزار 397 ارب روپے ادا کیے گئے،جن میں سے 7ہزار 275ارب روپے نجی بجلی گھروں کوبجلی کی پیداوار کی مد میں دیے گئے، تاہم صارفین سے وصول کی گئی بھاری رقم کاایک حصہ ایسے آئی پی پیز کو بھی ادا کیا گیا جنہوں نے بجلی پیدا ہی نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں مسلسل کمی کے باوجودکپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بجلی کی قیمتیں بلند رہیں ۔اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں