واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی ٰکیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا متعدد بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں جبکہ امریکی بحریہ آبنائے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے امریکی صدر نے مزیدکہا کہ ایران کو جاں بحق ہونے والے 52ہزارمظاہرین کے خاندانوں کو معاوضہ دینا ہو گا ،ایران کو اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔




