آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے لگی

پشاور (بیورو چیف)موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے لگی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ بلند ہو گئی، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ بڑھ گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا، جبکہ تربیلا میں ایک روز میں پانی کی آمد میں 19 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں 10 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں