آتش بازی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیرِ نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مائی مستانی روڈ، چک نمبر 229رب، مکوآنہ فیصل آباد میں کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران تین مقامات پر افراد بغیر قانونی لائسنس کے آتش بازی کا غیر قانونی کاروبار کرنے اور آتش گیر مواد تیار کرنے میں ملوث پائے گئے۔ محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر محمد الطاف نے سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں مقامات کو سربمہر کر دیاجبکہ برآمد ہونے والے آتش گیر مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ مزید برآں ایک مالک کے خلاف دفعہ 4/5 ایکسپلوزو سبسٹنس ایکٹ 1908 کے تحت تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔مذکورہ افراد رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر آتش گیر مواد تیار کرنے میں ملوث تھے جو کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان اور کسی سنگین سانحے کا سبب بن سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں