آج پھر 57 وارداتیں’ چوروں کا گروہ بجلی کے 22 میٹر لے اُڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید57وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی وقیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 5خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ اسماعیل ویلی کی (م) کو ورغلا کر ملزم احمد نے بے آبرو کر دیا’ جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے عطاء محمد کی بیٹی (الف) کو ملزمان سہیل وغیرہ’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 199 رب کے محبوب مسیح کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان’ ائیرپورٹ کے علاقہ ساتواں میل کے بابر علی کی بیٹی (ن) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے علاقہ 240 گ ب موڑ کے آصف کی اہلیہ (ش)’ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 337 گ ب کے معشوق کی اہلیہ (پ) گھر سے بازار گئی، واپس نہ آئی’ ستیانہ کے علاقہ 38 گ ب کے نعیم اختر کا بھائی ندیم اور جھنگ بازار کے علاقہ رشیدآباد کے طارق کا بیٹا فیضان گھر سے سودا سلف لینے نکلے جنہیں اغواء کر لیا گیا جبکہ سٹیٹ بنک کے باہر ذیشان سے جھپٹا مار کر فون’ امباں والی پلی کے قریب آصف سے 1لاکھ’ کلائی گھڑی’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ الائیڈ ہسپتال کے قریب شاہ محمود سے نقدی’ فون’ بھوآنہ بازار کے تصدق سے فون’ طارق آباد گلی نمبر8 کے قریب ثاقب سے جھپٹا مار کر فون’ خالد ٹائون کے مجاہد سے موٹرسائیکل چھین لی’ راجے والا میں امجد کے گھر سے سامان چوری’ طارق آباد گلی نمبر9 کے قریب عبدالمتین سے نقدی’ فون’ رضاآباد کے زوہیب سے نقدی’ فون’ گلزار کالونی کے طیب سے نقدی’ 3عدد فونز چھین لیے’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے خالد سے جھپٹا مار کر فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب سفیان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ رسول پارک کی غلام فاطمہ کے گھر سے سامان چوری’ ہجویری ٹائون کے غلام محی الدین کا گھر لوٹ لیا’ کمال پور انٹرچینج کے قریب عبدالقیوم سے نقدی’ فون’ 117 ج ب کے احتشام سے 55ہزار’ یاسر ٹائون میں سعدیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ گھونہ کے قریب خالد سے 15ہزار’ 189 رب کے رفیق سے 20ہزار’ فون’ ملاں پور کے قریب اشفاق سے موٹرسائیکل’ 74 ج ب کے عبدالرحمان سے 47ہزار’ ایوب ریسرچ کے قریب اسحاق سے 60ہزار’ کریم ٹائون کے احمد نواز سے 20ہزار’ فون’ محمدآباد کے محی الدین سے 3ہزار’ فون’ مچھلی فارم ستیانہ کے قریب لطیف سے 75ہزار’ کلائی گھڑی چھین لی’ ڈجکوٹ روڈ سے امیر حمزہ سے 20ہزار’ فون’ 261 رب کے ارشد سے 25ہزار’ فون’ 258 رب کی نسیم بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ پیپسی کولا فیکٹری کے قریب طیب سے 32ہزار’ میاں ٹائون کے قریب نیاز سے جھپٹا مار کر فون’ فریش فلور مل کے قریب راشد سے 50ہزار’ فون’ 248 رب کے زبیر علی سے 2لاکھ’ فون’ 244 رب کے تنویر سے 48ہزار’ فون’ 240 گ ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی چوری’ 240موڑ کے قریب علی حسنین سے 3ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر بشارت سے نقدی’ فون’ 39 گ ب کے مرید حسین سے 60ہزار’ فون’ 230 گ ب کے اکمل سے 27ہزار’ فون’ 433 گ ب کے آصف کے گھر سے سامان چوری’ 656 گ ب کے مہران سے 20ہزار’ فون’ 591 گ ب کے سہیل سے نقدی’ فون’ 73 رب کی سکینہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 68 رب کے حسن عباس سے 8ہزار’ فون’ 60رب کے اصغر علی سے موٹرسائیکل چھین لی’ 425 گ ب کے اعظم کی حویلی سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ارم شہزادی کی سکوٹی’ طارق آباد کے رضوان’ صدربازار کے رمضان’ کوہ نور چوک سے فیاض’ گئوشالہ کے جاوید اقبال’ 228 رب کے مشتاق’ الٰہی آباد کے آفتاب اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار’ جگہ جگہ شہری لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ دوسری جانب نامعلوم چوروں کا گروہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سے سٹریٹ لائٹس کیلئے لگائے جانے والے 22بجلی کے میٹر ز اتار کر رفو چکر ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ میونسپل کارپوریشن کے لائن برانچ کے اہلکار محمد نعیم نے تھانہ مدینہ ٹائون میں درخواست گزار نے بتایا کہ مدینہ ٹائون، نعمت کالونی، یوسف آباد سمیت مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے لئے فیسکو کی جانب سے 22میٹرز لگا رکھے تھے۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس کے بند رہنے کی شکایات موصول ہونے پر جانچ پڑتال کرنے پر22مقامات پر بجلی کے میٹر ز موجود نہ ہیں جو کہ نامعلوم چور بجلی کے میٹرز اتار کر لے گئے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چوروں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں