فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ ممبران چوہدری امانت علی چوہدری ‘ مقصود جٹ ‘ ملک محمد علی ‘ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے میٹنگ کے شرکاء کو گذشتہ ماہ میں فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کلب کے آئندہ پروجیکٹ سے متعلق ممبران کو آگاہ کیا اور ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے فنانس رپورٹ پیش کی’ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے یہ بچے ہمارا کل کا مستقبل ہیں اگر ہم ان کی بہتر نشوونما اور ان کو اچھی صحت دینے میں کامیاب ہو گئے تو کوئی وجہ نہیں مستقبل کا پاکستان ترقی یافتہ پاکستان بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے’ انہوں نے کہا کہ آپ ہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے مسائل کے حل کیلئے چن لیا ہے’ آپ لوگ دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں اس کا اجر اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور دے گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو مزید توفیق دے اور آپ اسی طرح مصیبت زدہ اور مستحقین کیلئے کام کرتے رہیں’ مقررین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کے دور میں غریب کیلئے حالات کا مقابلہ کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور وہ اپنا اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہا ہے مگر مہنگائی نے اسے ہرا دیا ہے’ وہ چاہ کر بھی اپنے خاندان کیلئے آسائشیں حاصل نہیں کر سکتا ہے’ آپ لوگوں پر اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے اپنا کرم و فضل کیا ہے اس لئے ہمیں اپنی کمائی کا تھوڑا سا حصہ ایسے مستحق لوگوں تک پہنچانا ہے جو حقیقی معنوں میں حقدار ہیں’ ہمیں خوشی ہے کہ فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کے تمام ممبران مستحق لوگوں کی کفالت کر رہے ہیں اور ان کے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں لیکن یہ ناکافی ہے ہمیں بڑھ چڑھ کر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی ہے اورکسی سے صلہ نہیں مانگنا’ آپ سب یقین رکھیں اگر آپ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو بنا کسی غرض کے خوش رکھنے کا اہتمام کریں گے’ اللہ تعالیٰ آپ کو وہاں سے رزق عطاء کرے گا جہاں سے آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا۔




