سیالکوٹ (نامہ نگار)پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ملزم پر بھگدڑ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے اور مقدمے میں صلح کے لیے دبائو ڈالنے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مسٹر پتلو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر پتلو نے اس سے قبل درج مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی، گرفتار ملزم کو آج بروز منگل کو ڈسکہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔




