اسلام آباد(بیورورپورٹ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے حکومتِ پاکستان اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے، حال ہی میں مکمل ہونے والی ملک گیر ویکسینیشن مہم کے دوران تقریبا 2 لاکھ تربیت یافتہ پولیو ورکرز کو متحرک کیا، تاکہ تقریبا 2 کروڑ 40 لاکھ (24 ملین)بچوں کو معذور کر دینے والی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اس کے فیلڈ ورکرز نے سرکاری حکام اور شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کرکام کیا تاکہ ویکسینیشن کی سرگرمیوں کو مربوط بنایا جا سکے، کمیونٹیز کو متحرک کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں۔ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلسل ویکسینیشن، کمیونٹی کی شمولیت اور عوامی صحت کے مربوط اقدامات کے ذریعے اس بیماری کا خاتمہ ممکن ہے۔یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی گئی تاکہ پولیو وائرس کے پھیلا کے خلاف علاقائی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے اور دونوں ممالک کے بچوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسینیشن میں مصروف فرنٹ لائن ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں تک رسائی مشکل تھی یا جہاں بچے زیادہ خطرے سے دوچار تھے۔ڈبلیو ایچ او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ نہ ہو جائے۔ اس کے ساتھ ہی والدین اور کمیونٹیز سے اپیل کی گئی کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہل بچوں کو بار بار پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو سے پاک مستقبل کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں اور بلا تعطل ویکسینیشن مہم انتہائی ضروری ہے۔




