فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نورالہدی فائونڈ یشن کے زیر اہتمام جامعہ نورالہدی گلشن سعید مانانوالہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نور الہدیٰ فائونڈیشن و ستم جامعہ نور الہدی عظیم مذہبی سکالر مفتی پیر سیدمحمد سعید الحسن شاہ نے کہا کہ دینی مدارس ہی معاشرے کی اصلاح اور نوجوان نسل کی دینی تربیت کا مرکز ہیں۔ ممتاز مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا خادم حسین خورشید الا زہری نے کہا کہ قرآن و حدیث کا علم ہی انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی دلاتا ہے۔ علما کرام انبیا کے وارث ہیں اور مدارس دینی تعلیم کے قلعے ہیں۔ آج کے دور میں نوجوان نسل کو فتنوں سے بچانے کے لیے دینی تعلیم از حد ضروری ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں تا کہ وہ بہترین مسلمان اور بہترین شہری بن سکیں۔ اس روح پر در محفل میں کثیر تعداد میں علما کرام، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ جلسے کے مہمان خصوصی پر سید محمد حفیظ الحسن، سید محمد ظفر اقبال ، سید حمایت رسول، ناصر حسین نقوی، میاں کاشف، حاجی امین القادری ، حیدر شاہ، ڈاکٹر عطا المصطفیٰ، علامہ عرفان چٹھہ و دیگر ممتاز علما کرام نے بھی شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے اس سال قرآن وحدیث کی تعلیم مکمل کرنے والے فارغ التحصیل علما کرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی ۔




