آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں ری پولنگ

باغ (نامہ نگار) آزاد کشمیر باغ کے دو حلقوں کے 23پولنگ اسٹیشن پر آج ری پولنگ ہوگی۔ان دو حلقوں میں ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16کے 14پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8بجے سے شام5بجے تک جاری رہے گا۔ دونوں حلقوں میں 10اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں