میلبرن(سپورٹس نیوز) سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل رانڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل رانڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے 1355 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل شامل نہیں ہیں۔دوسری جانب جارح مزاج آل رانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی ایل میں بہت سے یادگار سیزنز گزارنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال نیلامی کیلئے اپنا نام پیش نہ کروں۔




