مکوآنہ(نامہ نگار)آفرین ہسپتال دوبارہ سیل، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج ۔مکوآنہ میں محکمہ صحت نے آفرین ہسپتال کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو دوبارہ سیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ہیلتھ آفیسرجڑانوالہ ڈاکٹر سومیہ جمیل کے دورے کے دوران ہسپتال پہلے سے سیل ہونے کے باوجود ڈی سیل پایا گیا، جبکہ ناقص طبی سامان بھی موجود تھا۔کارروائی کے دوران ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر کفایت اللہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایک 70 سی سی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی، جبکہ ڈاکٹر کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ڈاکٹر سومیہ جمیل کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔




