فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما عمر فاروق کاہلوں نے کہا کہ امام الانبیا کی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا سے اندھیرے چھٹ گئے اور بہار آگئی ہم اپنے آقاکا میلاد مناتے اورنبی کریم پہ درود وسلام بھیجتے رہیں گے اللہ نے ہمیں امت محمدیہ میں پیدا فرماکر ہم سب پر بہت بڑا احسان کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا قائم ہے عاشقان رسول کی اپنے آقا سے اپنی عقیدت ومحبت قائم رہے گی اللہ نے اپنے پیارے حبیب کی خاطر زمین وآسمان اور نظارے بنائے اللہ کے پیارے نبی کی تعلیمات پہ عمل کرکے ہم اپنی زندگیاں سنوار سکتے ہیں ہمیں چاہئے کہ دونوں جہانوں میں کامیابی کے لئے اللہ اور اس کے حبیب کے رضا کے لئے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔




