نبی کریمۖکی آمد سے کفر و شرک کے اندھیرے ختم ہو گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستا ن علامہ عبدالرشید حجازی ، قاری محمد ارشد ، خالد محمود اعظم آباد ی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، حبیب الرحمن بٹ و دیگر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے کفر و شرک اور بدعت و خرافات کے اندھیرے ختم ہو گئے ۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے جانی دشمن بھائی بھائی بن گئے ۔ سینکڑوں بتوں کے بجار ی ایک خدا کے آگے جھکنے والے بن گئے ، چور ڈاکو اور لیٹرے رہبر بن گئے ، ربیع الاول کا مہینہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مہینہ ہے ۔ آج ہر مسلمان خوشی کا اظہار کرنا اپنا ایمان سمجھتا ہے ۔مگر افسوس کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ایک مسلمان کے لئے بوجھ بن چکا ہے ۔ جبکہ سیرتِ طیبہ نہ صرف ایک مسلمان بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ربیع الاول کی مناسبت سے آج ہر مسلمان کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب مسلمان ہے اور امام الانبیا علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنانے ہوئے اس پر عمل کرنا اپنی زندگی کا معمول بنائے گے ۔ اپنے آپ کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابعدار اور فرمابردار بندوں میں شامل کرنے کے لیے قرآن وحدیث کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارے گے ۔ آج خوشی و مسرت اسی صورت میں ایک مسلمان کو زیب دیتی ہے کہ وہ دنیا بھر کے تعلقات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ایک خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گے ۔ کیونکہ اسی میں ہم سب کی بقا وسلامتی کا راز مضمر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں