آٹا مزیدمہنگا

کراچی (بیوروچیف) ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہر میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہے۔دستاویز کے مطابق پشاورمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2733 روپے ، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2707 روپے ، کوئٹہ اوربنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2700 روپے تک ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2600 روپے ، خضداراورلاڑکانہ میں 2400 روپے ، فیصل آباد میں 2350 روپے ، گوجرانوالہ میں 2333 روپے اور ملتان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2267 روپے تک ہوگئی۔ لاہورمیں 20 کلو آٹے کاتھیلہ 2250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں