آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا فلور ملز کا دورہ، آٹے کے اسٹاک اور نرخوں کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر کی مختلف فلور ملز کا دورہ کیا اور آٹے کے دستیاب اسٹاک، سپلائی اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔دورے کے موقع پر الفتح فلور ملز کے چیف ایگزیکٹو اور صدر انجمن فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری افتخار احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور آٹا شہر کی تمام دکانوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز کی جانب سے آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے آٹے کی دستیابی اور فراہمی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں