لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری گندم کی ریلیز اور ترسیل دگنی کر دی۔ صوبے بھر میں سرکاری آٹے کی قیمت 127روپے فی کلو مقررہ سطح پر یقینی بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر خوراک کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 10کلو آ ٹے کے 7لاکھ تھیلے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ فلور ملز کو مارکیٹ میں وافر مقدار میں آٹا فراہم کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹا اور گندم آج بھی پورے ملک میں سب سے کم قیمت پر دستیا ب ہیں۔ حکومت کی جانب سے آٹے کی کوالٹی اور گرانفروشی کی شکایات کے ازالے کیلئے دکانوں پر شکایت سیل کے بینرز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں شہریوں کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔، جبکہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔




