فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستانی خلاء باز کی چین کے خلائی مشن شینزو 24 میں شرکت پاکستان کیلئے تاریخی اعزاز ہے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کیلئے نہایت مسرت، فخر اور اعزاز کا باعث ہے کہ ایک پاکستانی خلاء باز چین کے آئندہ خلائی مشن شینزو24 میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستانی کی سائنسی ترقی ،قومی صلاحیتوں اور پاکستان و چین دوستی کے حوالے سے ایک اہم تاریخی سنگ میل ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مساجد میں نماز کے بعد وطن کے اس قابل فخر سپوت کی سلامتی، مشن کی کامیابی ، پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی خلاء باز کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔خلائی مشن کو کامیابی سے ہم کنار فرمائے اور پاکستان کو سائنس وٹیکنالوجی سمیت ہر میدان میں ترقی و سربلندی عطا فرمائے۔ آمین




