نیا تعلیمی کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کیلئے تجویز

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے نیا تعلیمی کیلنڈر حتمی شکل دینے کے لیے تجویز تیار کر لی ہے۔ مجوزہ کیلنڈر کے تحت طلبہ کو سال بھر میں کم از کم 190 روز تدریس فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ امتحانات کے لیے الگ سے 20 روز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تعلیمی سال 190 روز مکمل کرنے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں کے نئے تعلیمی سال کو حتمی شکل دینے کے لیے کیلنڈر تیار کر لیا ہے، جس کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں