رواں ماہ مہنگائی کی شرح 10فیصد تک رہنے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 10 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.60 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی 10 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر، مرغی، آلو اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے سے غذائی مہنگائی بڑھے گی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطا بق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 90 سے 95ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہنے کی صورت میں یہ تخمینے برقرار رہ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں