فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن( اپپٹما) حافظ شیخ محمداصغر قادری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بار بار بزدلانہ در اندازی کا پاکستان صبر لبریزہو ا تو پاک فوج نے پوری طاقت سے بھارت پر جوا بی حملہ کرکے دنیا کے طاقت ور حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ ہماری پاک افواج ہمیشہ کی طرف قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کیخلاف صبح فجر کے وقت شروع کئے گئے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو ملیا میٹ کر دیا ۔ طاقت کے نشے میں بھارت پچھلے پانچ دن سے پاکستان پر حملے کر رہا تھا جس کو ہماری افواج نے پیشہ وارانہ طریقے سے بری طرح ناکام بنایا تاہم اب و قت آگیا تھا کہ بھارت سمیت اس کے سہولت کاروں کوانہی کی زبان میں طاقت کے ذریعے سمجھایا جائے۔




