آپریشن سندور میں پاکستان کی فتح،بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کرلیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی جریدے نیویارک ریویو آف بکس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بھارت کی موجودہ حکومتی پالیسیوں، سرکاری بیانیے اور اعداد و شمار پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔معروف مصنف کرسٹوفر ڈی بیلیگ کے مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت ترقی، معیشت، جنگ اور جمہوریت جیسے حساس معاملات میں مبالغہ آمیز دعوئوں اور مسخ شدہ اعداد و شمار پر انحصار کر رہی ہے۔ بھارت میں معاشی اور انتخابی شفافیت کمزور ہو چکی ہے اور عوام کو ریاستی بیانیے کے ذریعے ایک مختلف تصویر دکھائی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کا پیش کردہ شائننگ انڈیا دراصل دعوئوں، تشہیر اور اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند پالیسیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ مضمون میں جنگ کے پہلو کو سب سے زیادہ چونکا دینے والا قرار دیا گیا ہے، جہاں آپریشن سندور میں بھارت کی مبینہ فتح کو محض ایک اسٹیج شدہ بیانیہ قرار دیا گیا۔ گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران متعدد بھارتی طیارے گرائے گئے، جسے ماہرین نے پاکستان کی حالیہ دہائیوں کی سب سے بڑی علامتی کامیابی قرار دیا۔ مصنف کے مطابق بھارتی عوام کو ایک منظم شو کے ذریعے کامیابی کا تاثر دیا گیا اور یوں جنگ کو بھی ایک سیاسی تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست نے ترقی، غربت کے خاتمے، روزگار اور جمہوریت جیسے بنیادی معاملات میں حقائق کے بجائے بیانیوں اور منتخب اعداد و شمار کو مرکزی حیثیت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق معاشی ترقی کے سرکاری دعوں کے باوجود بھارت میں بے روزگاری، عدم مساوات اور غیر رسمی معیشت جیسے مسائل بدستور موجود ہیں،اسی طرح انتخابی عمل میں شفافیت اور احتساب کے نظام اس حد تک محدود ہو چکے ہیں کہ جمہوریت محض ایک رسمی عمل بن کر رہ گئی ہے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد بھارتی حکومت نے غربت اور بے روزگاری کی پیمائش کے پیمانے تبدیل کر دیے، جبکہ آزاد ڈیٹا اور حقائق جانچنے والے اداروں کو کمزور کیا گیا،اپریل 2025 میں عالمی بینک سے منسوب غربت میں نمایاں کمی کے دعوے کو بھی جھوٹا قرار دیا گیا، جس پر متعدد آزاد محققین نے شدید اعتراضات اٹھائے۔مضمون کے مطابق جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کا خاتمہ اور شہریت سے متعلق قوانین میں مذہبی جھکا مسلمانوں کو قومی دھارے سے باہر دھکیلنے کی کوشش ہے۔بھارت کے سابق چیف اکنامک ایڈوائزر اروِند سبرامنیم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈیٹا چھپانے کی وجہ سے معیشت کی اصل تصویر سامنے نہیں آ رہی۔نیویارک ریویو آف بکس کے مطابق معروف جریدہ دی اکانومسٹ بھی بھارت کو اب جمہوریت سے آمریت کی طرف بڑھتی ہوئی ریاست قرار دے چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مضمون کا خلاصہ یہ ہے کہ جو ریاست غربت، روزگار، انتخابات اور اقلیتوں سے متعلق حقائق مسخ کر سکتی ہے، وہ جنگ کے حوالے سے بھی غلط بیانی سے کام لے سکتی ہے۔دریں اثنائ۔نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل اپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت سے متعلق مکمل سیٹلائٹ معلومات حاصل تھیں۔نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کیے، تاہم اسی دوران انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو یہ علم تھا کہ بھارتی فضائیہ کے کون سے طیارے، جنگی جہاز اور زمینی یونٹس کس مقام پر موجود اور متحرک ہیں۔جنرل اپندر دویدی نے کہاکہ سیٹلائٹ نگرانی کے ذریعے پاکستان کو یہ مکمل آگاہی حاصل تھی کہ بھارتی افواج کے مرکزی یونٹس، فضائی اثاثے اور طیارے کس سمت اور کس مقام پر حرکت کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی صورتحال بدستور حساس ہے۔پریس کانفرنس کے دوران بھارتی آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاکستان اور چین نے راکٹ فورس قائم کی ہے، اور بھارت کے لیے بھی اسی نوعیت کی راکٹ فورس تشکیل دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے مئی 2025کی جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے رافیل طیاروں سمیت 7جنگی جہاز گرائے اور دفاعی نظام ایس 400کو بھی تباہ کیا۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارت دفاعی پوزیشن پر چلا گیا، جبکہ پاکستان نے جنگی محاذ پر کامیابی کے بعد سفارتی محاذ پر بھی فتح حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں